ہمارے تاثرات

اسلام و علیکم

دوستو آئی ٹی سُپر ٹیکنالوجیز کو پڑھنے اور پسند کرنےکا شکریہ

چونکہ میں اردو بلاگنگ میں بالکل نیا اور اناڑی ہوں۔ یہی نہیں یک نہ شُد دو شد یعنی میں اس پلیٹ فارم کےلئے بھی بالکل نیا ہوں تو یقینی سی بات ہے کہ میں سیکھ رہا ہوں۔ اس لیے تکنیکی اور غیر تکنیکی کوتاہیوں کی وجہ سے معافی کا درخواستگار ہوں۔ یقیناً آپ لوگ ویب سپیم اور دوسری پالیسیز کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں

سپیم پالیسی

سپیم سے نمٹنے کےلئے میں کچھ پلگنز استعمال کر رہا ہوں۔ جو کہ کچھ معیاری کمنٹس اور تبصروں کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔ تاہم میں تمام بلاک شدہ مواد کو اپنے طور پر بھی فلٹر کرونگا۔ تاہم کبھی کبھار میرے لئے بھی سپیم اور معیاری مواد میں فرق کرنا مشکل ہو سکتا ہے