How much Dangerous is the Smoking

(Last Updated On: December 27, 2017)

Smoking- An Act of Devil

اگر آپ کو معلوم ہو کہ کوئی آپ کے گھر گھسنا چاہتا ہے تو آپ کیا کریں گے۔ شاید پولیس کو بلا لیں مگر کب تک۔شاید وہ اس دن نہ آئے بلکہ بعد میں آئے۔ اگر آپ اس کی جگہ تمام لائٹس آن کردیں، دروازے اورکھڑکیاں بند کردیں اور ریوالور یا کوئی حفاظتی ہتھیار اپنے پاس رکھ لیں۔شاید دوسرے طریقے سے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔شاید یہ مثال ڈرامائی ہے مگر آپ کو اپنے آپ اور خاندان کو بچاناکوئی دوسرا نہیں بلکہ قدرت سکھاتی ہے۔ہم اپنے بچوں کو سڑک پار کرنے سے پہلےاطراف میں دیکھنے، اجنبیوں سے بات کرنے سے گریز کی تلقین کرتے ہیں ۔ بالکل اسی طرح ہم روڈ پر گاڑی نکالتے وقت سیٹ بیلٹ باندھ لیتے ہیں، اسی طرح گھر سے باہر نکلتے وقت دروازوں اور کھڑکیوں کو مقفل کرلیتے ہیں۔کیا اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو بچانے کی سوچ اُس وقت آتی ہے جب ہم  اپنے گھر کی چوروں سے حفاظت کررہے ہوتے ہیں؟  یہ سوچ ہمیں تمباکو نوشی کے وقت کیوں نہیں آتی ؟کیوں کہ تمباکو نوشی سے صرف سموکر متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس کے علاوہ دوسرے لوگ بھی بلاواسطہ طور پر متاثر ہورہے ہوتے ہیں۔اب یقیناًیہ سوال اٹھتا ہے کہ تمباکو نوشی کتنی نقصان دہ ہے؟اس کے کسی انسان پر کتنے بڑے نقصانات ہیں؟

1۔ قاتل نمبر 1(Smoking is the Killer No.1)

دنیا میں ہونے والی خودکشیوں کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے کیونکہ تمباکو نوشی کرنے والا انسان خود اپنی موت کو ہاتھ لگاتا ہے۔یعنی اس لحاظ سے انسان اپنی صحت پر جتنی بھی توجہ دیتا ہے ،اُن سب عناصر سے زیادہ اُسے تمباکو نوشی پر توجہ دیناچاہیے۔ہر سال امریکا میں چھ لاکھ سے زائد باشندے صرف تمباکو نوشی کی وجہ سےموت کو گلے لگالیتے ہیں۔اس میں وہ تعداد شامل نہیں ہے جو لوگ بالواسطہ متاثر ہوتے ہیں، وہ تمام نومولود جو کہ اپنے ماں باپ کی اس عادت کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔یہ تعداد امریکا کی ایک ریاست کی نصف آبادی کے برابر اور کچھ ممالک کی کل آبادی کے برابر ہے۔

2۔ سگریٹ کی ساخت(Structure of Cigarette)

آج کل کے سگریٹ صرف تمباکو سے نہیں بنائے جاتے بلکہ اضافی کیمیکلز کی مدد سے سگریٹوں کو لوگوں کی عادت بنایا جاتا ہے۔تاہم اُن کیمیکلز کے جلنے  سے 4000 مزید کیمیکلزمعرضِ وجود میں آتے ہیں۔ان کیملیکز کی اکثریت تعمیراتی، ٹائروں، فرنیچر، چوہے مارادویات، بیٹریز،ناخن پالش اور دیگر زہریلے ہتھیاروں کے میٹریل میں استعمال ہوتی ہے۔

3۔صحت پر اثرات(Health Hazards of Smoking)

اگر آپ سگریٹ سے صرف پھیپھڑوں کی بیماریوں کی توقع رکھتے ہیں تو وہ صرف ایک چھوٹی سی بیماری ہے۔کیونکہ سگریٹ کی ساخت میں بہت سی زہریں موجود ہوتی ہیں جو کہ تمام جسم اور خون کی نالیوں میں پہنچتی ہیں  اور جسم کا ہرحصہ اور ہر سیل متاثر ہوجاتا ہے۔اور انسان کو دل کے دورے کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ دلوں کے مریضوں کو تو تمباکو نوشی کے نزدیک سے بھی نہیں بھٹکنا چاہیے۔اس کے علاوہ یہ مردانہ اور جسمانی کمزوری کا سبب بھی بنتی ہےکیونکہ یہ خون کی نالیوں  کو پتلا کردیتی ہےتمباکو نوشی سے دماغی بریک ڈاؤن،گردوں کے مسائل،پھیپھڑوں،دل اور کینسر جیسے امراض لاحق ہوتے ہیں۔

4۔ مالی لاگت۔(Financial Expenditure Involved on Smoking)

تمباکو نوشی انسانی عادتوں میں سے سب سے مہنگی عادت ہے۔امریکا میں تمباکو نوشی سے لاحق ہونے والی بیماریوں پر تقریباً تین سو بلین ڈالر سے زیادہ خرچ ہوجاتے ہیں جو کہ فی تمباکو نوش چار ہزار ڈالر بنتی ہے۔اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا آپ سال میں اتنی بڑی رقم بآسانی بچاسکتے ہیں ۔ جی ہاں صرف ایک انسان کی تمباکو نوشی چھوڑنے سے آپ کو اور آپ کے ملک کو چار ہزار ڈالر سالانہ منافع ہوسکتا ہے۔گردوں کےکینسر کی 90 فیصد اموات کی ذمہ دارتمباکو نوشی ہے۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: