Understanding CopyRights in Urdu

(Last Updated On: November 15, 2017)

Understanding CopyRights

1۔ اگر آپ کا مواد انٹرنیٹ پر شائع ہوچکا ہے تو اُس پر کاپی رائٹس(Copyrights) کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔اس امر کی وضاحت کاپی رائٹس کے قوانین میں واضح طورپر موجود ہے۔

2۔ انٹرنیٹ پر موجود مواد کی ہر چیز کو آپ استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔عموماً لوگ انٹرنیٹ پر موجود مواد کو مالِ مفت دلِ بے رحم کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ اس امر کی وضاحت وہ کچھ اس طرح کرتے نظر آئے ہیں کہ چونکہ مواد انٹرنیٹ پر موجود تھا اس لیے اُس کو استعمال کیا گیا۔انٹرنیٹ پر شائع ہونے کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اُس کو بغیر اجازت استعمال کریں۔اگر آپ اس چیز کو اپنے ذہن میں رکھیں تو آپ کافی حد تک کاپی رائٹس کے کیسز سے بچ سکتے ہیں۔

3۔ اگر چہ ہم ہر چیز بغیر اجازت استعمال نہیں کرسکتے تاہم انٹرنیٹ پر کافی ایسی ویب سائٹس ہیں جو کہ ہمیں اس قسم کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔اُ ن پر موجود مواد کو استعمال کرنے پر آپ کا مواخذہ نہ ہوگا۔

دُکھ کی بات ہے کہ جب کاپی رائٹس اداکاروں اور فنکاروں کے تخلیقی کام کی حفاظت کرتے نظر آتےہیں، وہیں یہ تخلیق اور آزادی کو کافی حد تک محدود کردیتے ہیں۔یقیناً نئے قوانین کی ضرورت ہے تاکہ انٹرنیٹ پرمواد کو آسانی سے استعمال کیا جاسکے۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: