What is FTP and How it Works {URDU}

(Last Updated On: January 8, 2017)

FTP یا فائل ٹرانسفر پروٹوکول انٹرنیٹ اور نیٹ ورکس کے درمیان فائل ٹرانسفر کرنے کا سب سے عام اور بہترین طریقہ ہے۔اور اس کو خصوصاً ویب ہوسٹنگز پر فائلز کو پراسیس کر نے میں کارآمد سمجھا جاتا ہے۔چاہے آپ کسی انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر کا م کررہے ہوں یا چاہے آپ نیٹ ورک پر کام کر رہے ہوں، ایف ٹی پی سے واقفیت ایک بہت ضروری مہارت  ہے کیونکہ کافی عرصے سے اس کا کوئی موثر متبادل نہیں ڈھونڈا جا سکا۔

What is FTP?

FTP نیٹ ورکس پر فائلز بھیجنے اور وصول کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔یہ 1971 کو معرضِ وجود میں آیا اور اب بھی ایک بڑے پیمانے پر استعمال ہورہا ہے۔تقریباً تمام ویب سرورز ایف ٹی پی کی سہولت باہم پہنچاتے ہیں۔یہی نہیں بہت سی مشہور ویب سائٹس اور کمپنیز اس کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو اپ ڈیٹس فراہم کرتے ہیں جس میں  ڈیل سرِ فہرست ہے۔یہی نہیں آزاد مصدر بھی اس کے استعمال کو  ترجیح دیتے ہیں۔لینکس میں بھی عموماً نیٹ ورکس میں اس پروٹوکول کو اہمیت دی جاتی ہے۔

یہی نہیں اب تو بہت سی کمپنیز اپنے کسٹمرز کو FTP کے ذریعے فائلز ٹرانسفر کرنے کی سہولت باہم پہنچاتے ہیں تاہم سکیورٹی اور پرائیویسی کی وجہ سے اس طریقہ کار کی ان مخصوص حالات میں حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ بہت سارے سرورز لاگن کےلئے آئی ڈیز اور پاسورڈز مانگتےہیں اور بہت سارے کسی بھی کو بغیر لاگن کے بھی رسائی دے دیتے ہیں۔ ان حالات میں اُن کمپنیز نے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ہوتا ہے۔

اس کےعلاوہ کوئی بھی لاگن آئی ڈٰی اور پاسورڈ عام اور سادہ ٹیکسٹ میں ہونی چاہیے۔اور اس عمل میں منفرد آئی ڈیز اور پاسورڈز استعمال کیے جانے چاہییں تاکہ کوئی اس کے بارے میں اندازہ نہ لگا سکے۔یہی نہیں اس پر سرٹیفیکیٹس کی مدد سے بھی بہت سی قدغنییں لگائی جاسکتی ہیں۔

اس سے پہلے ہم لنک سکیم کو خاصی تہہ میں زیرِبحث لائے تھے۔تاہم ایف ٹی پی میں سکیم تھوڑی سی منفرد تاہم بالکل ویسی ہی ہوتی ہے۔اس کے لنک میںHTTPکی بجائے FTP  استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں FTP ہی پروٹوکول ہے۔اس کےفوراً بعد لاگن آئی ڈی اور پاسورڈلکھے جاتےہیں جن کو ایک کالن کی مدد سے الگ کیا جاتا ہے۔اس کے بعد @ لگا کر لنک یا سرور ایڈریس لکھا جاتا ہے۔اس کے فوراً بعد پورٹ لکھا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے سرور تک  رسائی حاصل کرتے ہیں۔عموماً اس مقصد کےلئے پورٹ 21 کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار ایک ہوسٹنگ پر بہت سے سرورز ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے سب کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔اس کے بعد آپ اپنی فائل کا ایڈریس لکھ سکتے ہیں۔جیسے ہی اس کو آپ اپنے براؤزر کے ایڈریس بار میں لکھ کر انٹر کریں گے ۔ آپ کو اپنے براؤزر کی ونڈو میں فائل کھلی ہوئی ملے گی۔

ftp://user:password@itsupertechnologies.com:31/itsuper.zip

اس کے علاوہ ایف ٹی پی ، کلائنٹ سافٹوئیرز کی مدد سے رسائی کی سہولت دیتا ہے۔جو کہ قدرے آسان فہم ہوتے ہیں۔ بہر حال ہم ان چیزوں کو بعد میں تفصیل میں زیرِ بحث لائیں گے۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: