What are the CopyRights

(Last Updated On: June 26, 2016)

What are Copyrights In Urdu

تخلیقی کام مثلاً آرٹ وغیرہ میں انسان کی بہت سی توانائی صرف ہوتی ہے اور اس عمل میں انسان کا بہت قیمتی وقت بھی کارفرماہوتا ہے۔ اس ساری محنت کے  بعد اپنے تخلیقی عمل کو محفوظ کرنا بہت  ضروری فعل ہے۔ ایسا نہ کرنا نہ صرف آپ کی توانائی کو ضائع کرنے کے مترادف ہے بلکہ اس کے علاوہ آپ کو بہت سی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔آپ کےلئے خوشخبری یہ ہے کہ اس عمل کےلئے بہت سے قانون پہلے سے موجود ہیں، جنہیں عُرفِ عام میں کاپی رائٹس یا انٹیلیکچوئل پراپرٹی لاز کا نام دیا جاتا ہے  اور آپ کو ایسے قوانین بنانے کی سردردی نہ اٹھانا پڑےگی ۔ بلکہ آپ کو ان قوانین پرعمل کرنا ہوگا اور ان سے استفادہ کرنا ہوگا۔ کسی سقم کی صورت میں آپ اُن قوانین میں ترامیم کےلئے مناسب فورم پر آواز اُٹھا سکتے ہیں۔

کاپی رائٹس کا مقصد کسی بھی مصنف یا آرٹسٹ کو بہت سے خصوصی حقوق دے کر اُن کی تخلیقی سرگرمیوں کو سراہنا ہوتا ہے۔اور ان قوانین کی موجودگی میں ان کا کام کافی حدتک محفوظ ہو جاتا ہے۔ عموماً سمجھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا میں شائع کیے جانے والے مواد کو اس سے استشنا ہے مگر ایسا درست نہیں ہے۔ایسے قوانین کا مقصد یہ نہ تھا کہ آپ اپنے تخلیقی کام کا کسی دوسرے انسان کو فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھیں بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ آپ اُن لوگوں کو اس عمل سے روک سکیں اور ایک ضروری سزا دلوا سکیں۔ کاپی رائٹس کے قوانین حقیقتاً آرٹسٹس اور عوام کے وسیع تر مفاد کو دیکھ کر بنائے گئے۔

کاپی رائٹس حقیقتاً آپ کو آپ کی تخلیق کے مالکانہ حقوق دیتے ہیں۔جسکا مطلب یہ ہے کہ جب بھی کوئی نئی چیز آپ بنائیں گے آپ اُس تخلیق کے مالک تصورہوں گے۔کاپی رائٹس کسی قسم کے کام کو حفاظت فراہم کرتے ہیں۔جس میں میوزک، ادبی ، ڈرامائی،گرافکس، تصاویر          ،فلمیں ، ویڈیوزاور ریکارڈنگز تک شامل ہیں۔اگر آپ نے ان میں سے کوئی بھی چیز تخلیق کی ہے تو یقیناً آپ اس کے مالک ہیں۔اور کاپی رائٹس آپ کو یہ خصوصی حقوق مہیا کرتے ہیں۔
1۔ آپ اپنی تخلیق کی نقول تیار کرسکتے ہیں۔
2۔ اس میں ترامیم اور تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
3۔ اس کو تقسیم اورشائع کرسکتے ہیں۔
4۔ اس کا کرتب عوام میں دکھاسکتے ہیں۔
5۔ عوام میں اس کی نمائش کرسکتے ہیں۔

یہ حقوق ہمیشہ آپ کےلئے ہیں جب تک آپ کسی دوسرے شخص کو ایسا کرنےکی اجازت نہیں دیتے۔اور قانونی  طور پر کوئی بھی آپ کے ان حقوق کو سلب نہیں کرسکتا۔اگر کوئی شخص آپ کا حوالہ دیتا ہے تو وہ حقیقتاً آپ کو پذیرائی دلانا چاہتا ہے۔اگر آپ یہی کام کسی دوسرے کی تخلیق کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے اس تخلیق کے مالک سے اجازت لینا ہوگی وگرنہ آپ کےلئے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔اور اس وقت آپ کے نیک مقاصد کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جائیگا۔ان حقوق کے ساتھ آپ کی تخلیق بھی آپ کی پراپرٹی مثلاً مکان اور کار کی طرح محسوس ہونے لگتی ہے۔آپ کسی کو ادھار دے سکتے ہیں، بیچ سکتے ہیں، حتی کہ اس کو تباہ کرسکتے ہیں۔آخرکار آپ کی تخلیق ہے۔اس کے علاوہ کاپی رائٹس چند چیزوں کو ہی حفاظت دیتا ہے تاہم کاپی رائٹس چند چیزوں کو حفاظت نہیں دے سکتا۔مثلاً خیال، آئیڈیا، رائے، حقائق اور مہارتیں۔

عموماً سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کاپی رائٹس ایک تخلیق کو کتنا عرصہ تحفظ مہیا کرتے ہیں۔یہ خالق کی زندگی اور اس کے بعد ستر سال تک تخلیقی کام کو حفاظت مہیاکرتےہیں۔اس کے بعد اس تخلیق پر کاپی رائٹس کا اطلاق کسی صورت ممکن نہیں۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: