What is Off Page SEO and How to Do that

(Last Updated On: May 29, 2016)

What is Off Page SEO

یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں ویب ماسٹرز اپنی ویب سائٹ کےلئے متعلقہ میعاری ویب سائٹس سے بیک لنکس بناتے ہیں۔غیر معیاری ویب سائٹس سے بنائے گئے لاکھوں لنکز آپ کی سائٹ کو فائدہ نہیں پہنچاسکتے بلکہ آپ کی ویب سائٹ کےلئے مزید خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

How to find Quality Website?

اب سوال پیدا ہوتاہے کہ معیاری ویب سائٹ کا پتا کیسے چلایا جائے۔اس مقصد کےلئے تقریباً ہر سرچ انجن کا اپنا الگورتھم ہوتا ہے جیسے کہ گوگل کا اس مقصد کےلئے الگورتھم پیج رینک ہے۔جو کہ کسی ویب سائٹ کے میعار کا اندازہ لگاتا ہے۔اور معیار کے حساب سے 0 سے 10 تک معیار کا پیمانہ سمجھا جاتاہے۔ اس مقصد کےلئے بیک لنکس کے معیار اور تعداد کو مدِنظر رکھا جاتاہے۔کہا جاتا ہےکہ گوگل اس مقصد کےلئے تقریباً دو سو سے زیادہ فیکٹرز پر انحصارکرتا ہے۔

ایک زیادہ پیج رینک والی سائٹ سے بنایے گئے بیک لنکز کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔اسی طرح متعلقہ اور تعلیمی اور گورنمنٹ سائٹس کےلنکز زیادہ اہمیت اختیار کرتے ہیں۔اور سرچ انجنز ایسی ویب سائٹس پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔بیک لنکس دوقسم کے ہوتے ہیں۔ ڈو فالوD0Follow اور نو فالو NoFollow۔ Dofollow بیک لنکز متعلقہ ویب سائٹس تک پیج رینک ٹرانسفر کرتے ہیں۔ جبکہ NoFollow لنکزسے پیج رینک ٹرانسفر نہیں ہوتا مگر معیاری ویب سائٹس سے ایسے لنک ضرورفائدہ پہنچاتے ہیں۔عموماً ایسے لنکز سوشل میڈیا سائٹس میں استعمال ہوتے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے پیج رینک کو نقصان سے بچا لیتے ہیں۔ایک اچھا ویب ماسٹر DoFollow اور NoFollow لنکز میں برابری کا تناسب رکھتا ہے۔تاکہ محسوس ہو کہ لنکز کسی حکمت علی کے ذریعے نہیں بنائے گئے۔ پیج رینک چیک کرنےکےلئے بہت سے ٹولز استعمال ہوتے ہیں تاہم میں گوگل کروم میں اوپن سیو کی ایکسٹینشن استعمال کررہا ہوں۔

How to Do Off-Page SEO Effectively

1۔ لنکز کو قدرتی ظاہر کیا جائے نہ کہ سرچ انجن اس بات کا اندازہ لگائے کہ آپ نے مصنوعی طریقے سے بیک لنکس بنائے ہیں۔لوکل اور معیاری ویب سائٹس  سے بنائے گئے بیک لنکس عموماً قدرتی ہی سمجھے جاتے ہیں۔

2۔ہمیشہ کوشش کی جائے کہ بیک لنکس کا اینکر ٹیکسٹ آپ کی ویب سائٹ کے صفحات سے تھوڑا مختلف ہونا چاہیے۔وگرنہ سرچ  انجنز کو معلوم ہو جائے گا کہ بیک لنکس مصنوعی ہیں۔

3۔ کوشش کی جائے کہ کم سے کم بیک لنکس آپ اپنی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے کےلئے بنائیں۔باقی صفحات کےلیے بھی بنائیں۔مثال کے طور پر آپ اپنی ویب سائٹ کےلئے کتابوں پر بیک لنک بناتے ہیں تو آپ کو اپنی ویب سائٹ کے کتابوں والے سیکشن کا بیک لنک ہی بنانا چاہیے۔

4۔ گوگل بیک لنک خریدنے کو سخت ناپسند کرتا ہے۔ایسا کرنا آپ کی سائٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ اس عمل میں آپ گوگل کو دھوکا دے رہے ہوتے ہیں۔

5۔ اس کے علاوہ بیک لنکس بنانے کی رفتار کو بھی مدَنظر رکھیں کیونکہ سرچ انجنز اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی ویب ماسٹر کم وقت میں زیادہ سے زیادہ بیک لنکس تو نہیں بنا رہا۔

6۔ DoFollow کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ کےلئے NoFollow لنکس بھی بنائیں۔تاکہ آپ اپنے بقیہ لنکس کو قدرتی ظاہر کرسکیں۔

How to Do this All

1۔ سب سے پہلے معیاری مواد اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کریں۔ ایسا مواد بذاتِ خود ایک بیک لنک ہوتا ہے۔

2۔ اپنی ویب سائٹ کے لنک اپنے سوشل میڈیا کے پیجز کے تعارفی سیکشن میں ڈالیں ۔

3۔ اس کے علاوہ تمام معتبر اور لوکل ڈائریکٹریز میں اپنے لنکز شامل کریں۔

4۔ اس کے علاوہ تبصروں والی سائٹس کا استعمال بھی کریں۔

5۔ مشہور اور معروف بشرطیکہ متعلقہ ویب سائٹس پر لنکس پوسٹ کریں۔

6۔کوشش کریں کہ لوکل میڈیا اور پریس کانفرنسز میں آپ کی ویب سائٹ متعارف ہو۔

7۔ اپنے کاروباری اور سماجی تعلقات کا بھی استعمال کیا جائے۔

8۔اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ ویڈیوز یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

9۔ اپنی ویب سائٹ کی مقابل سائٹس کو موازنہ کریں کہ وہ کہاں سے لنکس حاصل کرتی ہیں تاکہ آپ بھی اُن ویب سائٹس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: