Semantic Search for SEO in Urdu

(Last Updated On: March 27, 2016)

What Is the Semantic Search?

سیمنٹک سرچ حقیقت میں حقیقت میں کسی خاص شخص یا خاص طبقے اور خطے کے لوگوں کی مرضی جاننے کا عمل ہے جس کی مدد سے لوگوں کو متعلقہ رزلٹس حاصل کرنے میں آسانی فراہم کی جاتی ہے۔ اس عمل میں سرچ انجن کے آلگورتھم پہلےکسی شخص کی سرچ ٹرم کو دیکھتے ہیں، پھر اُس کے علاقے اور اُس شخص اور علاقے کی ذہنی سطح کے مطابق رزلٹس ترتیب دے کراُنکو مطلوبہ نتائج مہیا کرتے ہیں۔

Importance of Semantic Search?

اس سرچ سسٹم کا مقصد حقیقتاً آپ کو آپ کے مطلوبہ ، ذہنی استعداد اورسو فیصدی رزلٹس مہیا کرنے کی کاوش ہے۔اس عمل میں سب سے پہلے کسی بھی یوزر کی ضرورت کو دیکھا جاتا ہےاور یہی سرچ انجن اور سیو کا مستقبل ہے ۔ اگر آپ مستقبل میں عمدہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس فیکٹر کو زیرِ غور لانا ہوگا۔

شاید اس کا دوسرا مقصد سرچ رزلٹس کو گلوبل سطح سے ہٹا کر کی ورڈز کی سطح پر بھی لانا ہے تاکہ ہر کی ورڈ کے مطابق عوام کےلئے بہتر سے بہترین مواد موجود ہو۔اور یہی نہیں عوام کو ہمیشہ پہلے صفحے پر بورنگ مواد سے محظوظ نہ ہونا پڑے بلکہ وہ اچھااور نیا بھی پڑھ سکیں اور خاص لوگوں اور اُن کی ویب سائٹس کی سرچ انجنز سے  اجارہ داری ختم ہوسکے۔

Semantic Keyword Research

جب آپ اپنی ویب سائٹ کے مرکزی اور سیکنڈری کی ورڈز کا انتخاب کرلیتے ہیں۔ توبہت سی ٹرمز آپ اپنے ٹول سے شاید نہ ڈھونڈ سکیں۔ اس مقصد کےلئے آپ گوگل کا Auto Complete  فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔اس کی مدد سے کی ورڈز کو استعمال کریں اور یہی نہیں اُن ٹاپکس پر مزید مواد اپنی ویب سائٹ کی زینت بنائیں تاکہ بعد میں گوگل آپ کی ویب سائٹ کو اس کی ورڈ کی نسبت سے معیار سمجھنا شروع کردے اور یہی نہیں عوام بھی اس کےلئے گوگل کی بجائے آپ کی ویب کو زیادہ مستند سمجھنے لگے۔یہ سلسلہ جاری رہا تو کم وقت میں آپ اپنے مواد کو زیادہ روشناس کرالیں گے۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: