Local SEO in Urdu

(Last Updated On: March 27, 2016)

آج سے پہلے پہلے ہم انٹرنیٹ پر مارکیٹنگ اور سیو کے وہی طریقے زیرِ بحث لاتے رہے ہیں جو کہ کسی بھی بڑے ایریا پر محیط کاروبار یا ایسی سروسز تھیں جن پر کہیں سے بھی رسائی ممکن تھی۔لیکن آج ہم ان لوکل یا علاقائی کاروبار یا سروسز کو زیرِ بحث لائیں گے جو کہ کسی خاص علاقےتک محدود ہوتی ہیں۔ اس عمل میں ہمیں منفرد اور زیادہ سپیسفک طریقے استعمال کرنے ہونگے تاکہ ہم اُس ایریا کے لوگوں میں اس چیز کے بارے میں آگاہی پھیلا سکیں۔

Importance of Local SEO

ایسی ویب سائٹ جو کسی خاص ایریاکےلئے بنائی گئی ہو کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ سائٹ لوکل ایریا میں سرچ رزلٹس میں زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔یہی نہیں تحقیق میں آیا ہے کہ 70 فیصد سرچ رزلٹس عموماً لوکل کاروبار یا لوکل سروسز کے متعلق ہوتے ہیں جو عموماً بہت سے ویب ماسٹرز لوکل سیو نہ کرنے کی وجہ سے گنوا دیتے ہیں اور منافع کا  ایک بڑا موقع اُن کےہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

What Is the Local Search

لوکل سرچ سے مراد ایسی سرچ ہے جو کسی خاص پراڈکٹ، سروس اور پتے کے حساب سے ہوتی ہے۔مثلاً اسلام آباد میں موجود سافٹوئیر ہاؤسز، جناح پارک راولپنڈی، راولپنڈی میں سینیماز وغیرہ وغیرہ۔جیسے ہی آپ گوگل میں اس طرح سرچ کریں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ کچھ رزلٹس ایسے ہیں جن میں میٹا ڈسکرپشن کی بجائے اُس کاروبار کا پتہ لکھا ہوا ہوگا۔ان رزلٹس کو لوکل رزلٹس کہا جاتا ہے۔یہی نہیں اُس کی ریٹنگ، نقشہ اور تصاویر بھی سائیڈ بار پر نمایاں ہونگی۔اور اگر فون نمبر بھی ہوتو وہ بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔اس عمل کےلئے آپ کے کاروبار کو گوگل پلیسز فار بزنس سے رجسٹر ہونا ہوگا جو کہ قدرے آسان طریقہ ہے۔

How To Implement

کوشش کی جانی چاہیے کہ آپ کے کاروبار کی معلومات ٹیکسٹ کی شکل میں آپ کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر موجود ہونی چاہئیں نہ کہ تصویری شکل میں۔یہی نہیں یہ عمل ہر صفحے پر ہونا چاہیے۔اور ہر صفحے پر ایک ہی پتہ ہونا چاہیے۔اگر آپ کا کاروبار بہت سی برانچز پر مشتمل ہےتو ہر برانچ کے صفحے کو اپنی مرکزی ویب سائٹ کے رابطے کے صفحے کے ساتھ لنک کردیں۔اس سارےعمل میں کی ورڈز استعمال کرنا نہ بھولیں۔

اس کےعلاوہ آپ کو گوگل کے سوشل نیٹ ورک پر اپنے کاروبار کے سلسلے میں ایک صفحہ بنا نا چاہیے۔اور اس میں مکمل پتہ اور کوائف لکھنا نہ بھولئے۔اس کے علاوہ لوکل ڈائریکٹریز میں رجسٹر ہونا نہ بھولئے مثلاً لوکل، سٹی سرچ، وائیٹ پیجز اور ییلو پیجز وغیرہ۔اس کےعلاوہ باقی تمام سیو ٹپس استعمال کریں جو ہم وقتاً فوقتاً اپنی سائٹ پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: