Internal Linking: A key strategy in SEO

(Last Updated On: March 5, 2016)
Internal Linking in Urdu

Internal LInking

What are the Internal Links

لنک کسی ایسے URL کو کہتے ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر موجود کسی بھی مواد کی نشاندہی کرتے ہیں۔جو کہ انٹرنل بھی ہو سکتا ہے  اور ایکسٹرنل بھی۔ انٹرنل لنک کسی بھی سائٹ کے اندر موجودمواد کی نشاندہی کرنے والے لنک کو کہتے ہیں جبکہ اس کے برعکس کسی دوسری ویب سائٹ پر  موجود مواد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انٹرنل لنک انسانوں اور سرچ انجنز کو کوئی بھی سائٹ دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اور متعلقہ مواد تک بآسانی رسائی دیتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ کسی بھی سائٹ پر لوگوں کی کارکردگی اورمشغولیت کو بڑھا دیتے ہیں۔

عموماً لنکز کے بارے میں پوچھا جاتا ہے کہ لنکز دکھائی کس طرح دیتے ہیں۔

<a href”آئی ٹی سپر ٹیکنالوجیز ڈاٹ کام”>Itsuper Technologies</a>

اوپر اردو میں لکھا ہوا لنک بظاہر نظر  نہیں آتا مگر انگلش میں لکھا ہوئے لنک کے حصے کو اینکر ٹیکسٹ کہا جاتا ہے اوریہ بظاہر نظر آتا ہے۔اور  اینکر ٹیکسٹ وہ حروف ہوتے ہیں جو کہ ہمیں کسی بھی صفحے پر نظر آتے ہیں مگر ہم جب بھی اینکر ٹیکسٹ پر کلک کرتے ہیں تو اس کے پیچھے لنک براؤزر پر کھُل جاتا ہے۔

How to Implement Internal Links

جب بھی آپ کو انٹرنل لنکز بنانے کا موقع ملے تو آپ اینکر ٹیکسٹ میں کی ورڈز کا استعمال کریں۔مگر ایک کی ورڈ پرامیننس اور کی ورڈز سٹفنگ کا خاص خیال رکھیں۔اور یہی اصول مینیوز اور کیٹیگریز پر لاگوکریں۔اس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے خاص خیال رکھیں کہ یہ آپ کی ویب سائٹ کی خوبصورتی اور سٹرکچر کو متاثر نہ کرے۔

اس کے علاوہ اپنےمواد میں کی ورڈز پر مبنی انٹرنل لنکز کا سہا را لیں۔

ایک خاص لنک کے لیے صرف ایک ہی اینکر ٹیکسٹ استعمال نہ کریں بلکہ مختلف متعلقہ کی ورڈز کا سہارا لیا جائے۔اور ہر مواد کے حساب سے دلچسپ کی ورڈ کا انتخاب کریں۔

اس کے علاوہ متلقہ پوسٹس ، سائیڈ بار اور بریڈ کرمبز کے سہارےآپ اپنی ویب سائٹ کو چار چاند لگا سکتےہیں۔

ان سب تکنیکوں کےلئے بلاگ بہترین جگہ ہے کیونکہ بہت سی ویب سائٹس خود اپ ڈیٹ نہیں ہوتی ہیں جبکہ اُنکے بلاگز اکثر اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کوشش کریں کے آپ لنکنگ متعلقہ مواد پر کریں اور لگاتار کریں۔

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

%d bloggers like this: