Pizza, An Early Introduction In Urdu/Hindi

(Last Updated On: August 14, 2015)
I love Pizza

Pizzas are the best dishes on the earth

پہلی بار پزا  میں نے اگست 2014 کو اتنے قریب سے دیکھا تھا ۔ اس سے پہلےمیں پیاز، ٹماٹروں والی روٹی کھا کر موج کر لیا کرتا تھا  اورر میں یہی سوچتا تھا کہ اگر پیاز ٹماٹروں والی روٹی کو ویسے کھایا جائے تو روٹی اور اگر کیچپ میں ڈال کر کھایا جائے تو پزا۔ اس کے بعد میں نے کئی مرتبہ پزا کھایا مگر اُس پزے جیسا مزا نہ آیا کیونکہ بعد میں پزے کی قیمت میں ادا کیا کرتا تھا۔ پزا خریدنے والے کو خوشی شاید اس وجہ سے نہیں ہوتی کیونکہ وہ اکیلا ایک پزا نہیں کھا سکتا اور اسے مجبوراً مفت خوروں کے درمیان بانٹنا پڑتا ہے۔اور بانٹنے کے بعد اپنے حصے کی سلائس کا لمبا انتظار کرنا ہوتا ہے۔

پزا کو یاد رکھنے کی ایک دوسری وجہ شاید یہ بھی ہے کہ اس سے پہلے میرا پالا برگرز سے پڑتا تھا کیونکہ سٹوڈنٹ لائف میں برگر کھانا بھی جنگ فتح کرنے کے برابر ہے خصوصاً انڈے والا برگر۔

ملازمت کے بعد تجسس ابھرا کہ کونسی جگہ پر پزا لذیذ ملتا ہے اور اس عمل میں میں اس پزا بنانے والے کو فوقیت دیتا تھا جو لمبے عرصے سے اس پر کام کر رہا تھا اور یہ عمل خاصا تکلیف دہ بھی تھا کیونکہ ایشیا میں پزا بہت دیر سے جلوہ پذیر ہوا تھا۔

پہلے پہل باقی لوگوں کی طرح پزا کو ایک سادہ سی ریسپی سمجھتا تھا مگر جوں جوں میرا تجسس بڑھتا گیا مجھے محسوس ہونے لگا کہ پزا بنانا آسان عمل ہے مگر لذیذ بنانا قدرے مشکل اور محنت طلب عمل ہے۔

عموماً دیکھا گیا ہے  کہ پزا وہی لوگ لذیذ بنا سکتے ہیں جو پزا بنا نا اور کھانا پسند کرتے ہیں۔یہی نہیں وہ لوگوں کو اپنے  ہاتھ کا بنایا پزا کھاتے ہوئے اور تعریف سُن کر خوش ہوتے ہیں۔

پزا کی تاریخ کے بارے میں ہم اگلے آرٹیکلز میں روشنی ڈالیں گے۔ تاہم میں یہاں ایک چیز بتانا پسند کرونگا کہ جس طرح ہم روٹی پکانے والے آلے کو توا کہتے ہیں بالکل اسی طرح  پزا بنانے والے آلے کو  پزائلو کہتے ہیں۔

نوٹ: فتح جنگ اور جنگ فتح میں فرق ہے لہذا اگر آپ ہمارے کام کو پسند نہیں کرتے تو بالکل فتح جنگ نہ بنائیں بلکہ ہمائیں بتائیں کہ ہم اپنا مواد کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں؟

Itsuper Tecnologies

Itsuper Technologies is Pakistan based IT institute that comes with great ideas in order to make awareness of modern world and green Technology

2 تبصرے

  1. Saddam Akbar says:

    Hahaha, kia baat hai, mujhy to bhok lagny lagi hai , ab pizza v bhej dy , mehrbani, 🙂

    • جی شاید ہم نے صحیح سے پڑھا نہیں کہ میں پزا اپنے خرچے سےکھانا اور کھلانا پسند نہیں کرتا، باقی اگر دو پزوں کے پیسے بھیج دیں تو شاید میں ایک آپ کو بھی عنایت کردوں۔
      ویسے آلو والے پراٹھے بہت مزے کے ملتے ہیں یہاں۔

%d bloggers like this: